منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

شجاع آباد میں رخصتی سے چند منٹ قبل دلہن کو قتل کر دیا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شجاع آباد کے علاقہ خالق ٹاو¿ن میں رخصتی سے چند منٹ قبل دلہن اپنے پھوپھی زاد کے ہاتھوں قتل ہو گئی۔ملزم لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ، اٹھارہ سالہ نسرین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ خالق ٹاو¿ن کی رہائشی اٹھارہ سالہ نسرین کا نکاح والدین کی مرضی کے مطابق یاسر نامی نوجوان سے ہوا اس کے بعد مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔ نسرین کی رخصتی ہونے والی تھی کہ لائٹ چلی گئی ، لائٹ جانے کے تھوڑی دیر بعد شور ہوا تو دلہن کے گھر والوں اور باراتیوں نے دیکھا تو دلہن نسرین خون میں لت پت پڑی ہے ، اسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ نسرین دم توڑ گئی ، موقع پر موجود خواتین نے بتایا کہ دلہن نسرین کے پھوپھی زاد قاسم نے چھریوں کے وار کر کے نسرین کو قتل کیا ہے۔ قتل کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی گئی اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…