پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی گریفیتھ یونیورسٹی ہر سال پانچ پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کریگی۔جمعرات کو پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سے ملاقات کی ۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آسٹریلوی ہائی کمیشن کیساتھ اپنی پارٹنر شپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی گریفیتھ یونیورسٹی کی جانب سے ہر سال پانچ پاکستانی طلباء کو 100 فیصد ٹیوشن فیس معافی پر تعلیمی کی فراہمی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیساتھ 10 آسٹریلوی جامعات منسلک ہیں جن میں 160 پاکستانی طلباء پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترجیح سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین کیساتھ ساتھ سوشل سائنس اور آرٹس کے مضامین بھی ہیں۔ انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وظائف کے پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سکالرز کو 6 ماہ کیلئے بین الاقوامی جامعات میں بھجوایا جاتا ہے تاکہ ان کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں وسیع تجربہ دلایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستانی سکالرز کو پوسٹ ڈاک فیلو شپ کیلئے بھی وظائف فراہم کر رہا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا نے تعلیم و تحقیق، کم دورانیہ اور زیادہ دورانیہ کی ٹریننگ ، استعداد کار میں اضافے کے پروگراموں سمیت اعلی تعلیم کے دیگر شعبوں میں دوررس نتائج کی حامل شراکت داری کر رکھی ہے۔ پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی گریفیتھ یونیورسٹی ہر سال پانچ پاکستانی طلباء کو 100 فیصدٹیوشن فیس معافی پر تعلیم فراہم کریگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…