جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

175 ملکوں کو ای ویزا کی سہولت دینے کا اعلان،بزنس ویزا کو بھی بڑھا کر اٹھانوے ملکوں تک کر دیا گیا

datetime 31  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 175 ملکوں کو اب ای ویزا کی سہولت مہیا ہوگی،وزیراعظم نے فارن آفس کو ریسیپروکل ویزا فیس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ پچاس ملکوں کو ویزا اور پاکستان آنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بزنس ویزا کو بڑھا کر اٹھانوے ملکوں تک کر دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جرنلسٹ ویزا کو پاکستان میں آسان بنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ

جرنلسٹ ویزا پالیسی وزارت اطلاعات کو ریفر کی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی ٹرم اینڈ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ (ن )لیگ انتیس ہزار انٹرن بھرتی کیے گئے تھے لیکن ان کو وظیفہ نہیں مل رہا تھاوزیر اعظم نے ان کے وظیفے کی منظوری دے دی ہے۔چودھری فواد حسین نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ڈاکٹر عشرت حسین نے ادارہ جاتی اصلاحات پر رپورٹ پیش کی ،رولز آف بزنس میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ ای سی ایل میں شامل 172افراد میں سے 32کا نام نظر ثانی کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے ،کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی اب کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہو گی،کراچی کی ترقی کے معاملات وزیراعظم اب براہ راست دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری پہلے ہی فارغ ہو چکے ہیں ،جتنا کوئی بندہ فارغ ہو سکتا تھا اتنا یہ دونوں فارغ ہو چکی ہیں ، زرداری پکے ای سی ایل میں ہیں ۔فواد چوہدری نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔فواد چوہدری نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم بعض آرٹیکل میں اچھی ہوئی ہے، بعض ترامیم ایسی ہیں جن کی وجہ سے نقصان ہوا،ایسے آرٹیکلز میں ترامیم ہونی چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارا دفاعی بجٹ کم ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ

وزیراعظم عمران خان نے چھ ماہ میں خارجہ پالیسی بہتر کی ہے۔ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال یکسر بدل رہی ہے ،امریکہ کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے ، امریکی وفود کے ساتھ ملاقاتوں میں اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جنگ نہیں مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…