بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ ساہیوال ،چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیر اعظم عمران خان کو خط ،بڑا مطالبہ کردیا 

datetime 31  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر ہائی کورٹ جج کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کے چیئر مین رحمن ملک کے مطابق وزیرعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے 29 جنوری کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔ رحمن ملک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو خط انکے وزیرداخلہ کی حیثیت میں لکھا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا خط سینیٹ میں بھی پیش کردیا ۔ رحمن ملک نے کہا کہ کمیٹی نے وزیراعظم سے سانحہ ساہیوال پر ہائی کورٹ جج کے سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے ورثاء کیلئے ایک جامع مالی امدادی پیکج کی بھی سفارش کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے یتیم بچوں کی کفالت و یونیورسٹی تک تعلیم کیلئے مالی امداد کی سفارش کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے مطابق کمیٹی نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے بچوں کیلئے عدالتی سرپرست مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے مطابق ذیشان کے متعلق شواہد مہیا کی جائے کہ وہ دہشتگرد تھا یا نہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سانحہ ساہیوال کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے معلومات دریافت کی تھی،قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 21 جنوری کو سانحہ ساہیوال پر خصوصی اجلاس بلاکر واقعہ پر مفصل بحث کی۔ سینیٹر رحمان ملک کے خط کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سانحہ ساہیوال کا ہر پہلو سے جائزہ لیا۔ سینیٹر رحمان ملک کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بحث و مباحثے کے بعد چئیرمین سینیٹ نے سانحہ ساہیوال پر رولنگ دی۔ سینیٹر رحمان ملک کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو سانحہ ساہیوال کی غیر جانبدارتفتیش و ذمہ داروں کا تعین کرنا کا کہا۔

سینیٹر رحمان ملک کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے بچوں کیلئے ویلفیئر پلان تیار کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے رولنگ پر عملدرآمد کرنے کیلئے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا 25 جنوری کو اجلاس ہوا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سانحہ ساہیوال پر بنائے گئے پنجاب حکومت کی جی آئی ٹی پر سخت تحفظات کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ قائمہ کمیٹی نے تین اجلاسوں میں غور و فکر، تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے و لواحقین کی آرا کے بعد جی آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ضروری ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ ساہیوال کی ہر پہلو سے غیرجانبدار تفتیش ہو تاکہ حقائق جاناجائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وہ کونسے عوامل و حقائق تھے جسکی بنیاد پر سی ٹی ڈی پولیس نے کاروائی کرکے سانحہ ساہیوال رونما ہوا۔ سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ کمیٹی ممبران، تمام اسٹیک ہولڈرز، لواحقین و سب کا سانحہ ساہیوال میں انصاف کا مطالبہ ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میں بحیثیت چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کمیٹی کی وساطت سے وزیراعظم سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر فوری طور پر ہائی کورٹ کے سینیر جج کی رہنمائی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…