اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،مولانافضل الرحمان نے بھر پور قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2019 |

صوابی(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے سترہ فروری کو مردان میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ہونے والا ختم نبوت ، ناموس رسالت اور ملین مارچ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز صوابی سے کر تے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ یہ ایک عظیم الشان قومی مظاہرہ ہو گا جس میں لاکھوں کی تعداد میں علماء کرام ، طلباء ، کارکنان جمعیت اور ہر مکاتب فکر کے لوگ بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صوابی کا خصوصی دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے تعلیم القر آن شاہ منصور اور بعد ازاں خانقاں نقشبندیہ شاہ منصور میں علماء اور طلباء کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب بھی کیا جب کہ مولانا فضل الرحمن نے ممتاز عالم دین شیخ القر آن حضرت مولانا نورا لہادی المعروف صاحب حق صاحب اور بعد ازاں عالمی تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما و ضلعی امیر مولانا اعزاز الحق کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی انہوں نے مولانا اعزاز الحق کا بھر پور انداز میں شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سترہ فروری کو مردان میں ملین مارچ کے سبب شاہ منصور میں عالمی تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں تیرہ فروری کا تاریخی اجتماع موخر کر دیا اور شاہ منصور کا یہ عالمی اجتماع اب 23اور 24فروری کو ہو گا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا مسلمان تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں بھی قر بان کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں سترہ فروری کو مردان میں تحفظ ناموس رسالت اور ملین مارچ میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے علماء کرام ، طلباء ، کارکنان جمعیت اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سترہ فروری کو ہونے والے ملین مارچ و ختم نبوت و ناموس رسالت کے حوالے سے قومی مظاہرے میں بھر پور انداز میں شرکت کریں اور

اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے مسلمانوں نے ہمیشہ دین اسلام کی سر بلندی کے لئے ہر دور میں بھر پور کر دار ادا کیا ہے ختم نبوت کانفرنس کے حوالے سے یہاں کا دورہ کرنے سے نہایت خوشی ہوئی ہے یہاں کے علماء کرام ، طلباء اور بزرگوں سے ملاقات اپنے لئے ایک سعادت سمجھتا ہوں اس موقع پر

شیخ القر آن مولانا نور الہادی صاحب حق صاحب،مولانا اعزاز الحق کے علاوہ جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، صوبائی نائب و ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون ، سیکرٹری جنرل مولانا احسان الحق، ضلعی ترجمان مولانا محمد ہارون حنفی ، پروفیسر اظہار الحق ، علماء کرام ، طلباء اور جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…