لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں،مجھے ضابطہ نکال کردکھایاجائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے، میں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کرلی ہے۔
انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹیفکیشن ہوجائے گا، 2پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے، ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اور ایک شیخ رشید کی ، شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پر آگئے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا، مجھے ضابطہ نکال کردکھایاجائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔