اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے اپوزیشن کا بڑا مطالبہ مان لیا لیکن اپوزیشن پھر بھی حکومت کو یہ کام نہیں کرنے دے رہی، چودھری فواد حسین کی تجویز پر ارکان نے کیا فیصلہ دیا

datetime 30  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن 2018ء سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے عام انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنے رولز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی جبکہ کمیٹی کے رکن وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے تجویز پیش کی ہے کہ کمیٹی کی کارروائی میڈیا کے اوپن رکھی جائے۔ بدھ کو الیکشن 2018ء سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس چیئرمین پرویز خٹک کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں اجلاس میں شیریں میزاری، شفقت محمود، فواد چوہدری، رانا تنویر، اعظم سواتی،

ایاز صادق، مرتضی جاوید عباسی، رحمان ملک، نوید قمر، امیر حیدر ہوتی ،سرفراز بگٹی، راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر ہدایت اللہ شریک ہوئے ، اجلاس کے دوان سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی نہیں بن سکتی یہ سپیشل کمیٹی ہے ۔اعظم سواتی نے کہاکہ قرارداد میں لکھا تھا کہ یہ سپیشل کمیٹی ہو گی ۔ سیکرٹری کمیٹی نے کہاکہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پارلیمانی کمیٹی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین نے کہاکہ قرارداد درست منظور ہوئی، نوٹیفکیشن میں غلطی ہوئی۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ اگر انتخابی عمل میں سقم تھے تو کمیٹی بہتری کی سفارشات دے گی ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ دیکھنا ہو گا کہ اس کمیٹی کی سفارشات کی قانونی حیثیت کیا ہو گی ؟ ۔وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جتنے اختیارات پاکستان کے الیکشن کمیشن کے پاس ہیں دنیا میں کسی الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔شفقت محمود نے کہاکہ ہم کمیٹی کو نہایت سیریسلی لیتے ہیں،نوٹیفیکیشن میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ نوٹیفیکیشن میں ترمیم کر لیتے ہیں جس کے بعد چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی تشکیل کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کی ہدایت کی ۔ اجلاس کے دوران وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے تجویز پیش کی کہ کمیٹی کی کارروائی میڈیا کے اوپن رکھی جائے۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اجلاس میں سیکریسی کونسی ہے انتخابات کا معاملہ ہے اسے اوپن رہنا چاہئے۔ فواد چودھری نے کہاکہ الیکشن شفاف تھے تو ہمیں میڈیا سے چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہم الیکشن لڑ کر آئے ہیں ، معلوم ہے انتخابات شفاف ہوئے ، چوہدری فواد نے کہاکہ اپوزیشن نے کہا تھا کمیٹی بنائیں گے تو ہاؤس کو چلنے دینگے ،اپوزیشن کمیٹی بننے کے بعد

بھی پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی ہے ۔رحمن ملک نے کہ اکہ کمیٹی کا اجلاس میڈیا کے لئے اوپن رہنا چاہئے جب چیئرمین محسوس کریں ان کیمرہ کردیں۔ چیئر مین کمیٹی پرویز خٹک نے کہاکہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی میڈیا کے لیے اوپن رکھنے کا فیصلہ وقت کے ساتھ کریگے تاہم اراکین کمیٹی نے معاملہ چیئرمین کی صوابدید پر چھوڑ دیا ۔بعد ازاں عام انتخابات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اپنے رولز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…