اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پاک فوج نے برمنگھم میں زندگی و موت کی جنگ لڑتے پاکستانی نصراللہ کی اہلخانہ سے 9 برس بعد ملاقات کرا دی، انتہائی جذباتی مناظر

datetime 30  جنوری‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی نصر اللہ کی بالآخر 9 برس بعد کوئن ایلزبتھ ہسپتال میں اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔نصراللہ خان دل کے سنگین عارضے میں مبتلا اور زندگی کے آخری ایام گزار رہے ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے اہل خانہ کے ویزے کی

درخواست منظور کرنے کی اپیل کی تھی  جسے پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے منظور کرتے ہوئے  نصراللہ کی اہلیہ ثنا بٹ اور دو بیٹوں محمد عبداللہ اور محمد سیف اللہ کو 6 ماہ کا وزٹ ویزہ فراہم کیا۔گذشتہ روز کوئن ایلزبتھ اسپتال میں نصراللہ کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں نصراللہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہلخانہ کی برطانیہ آمد کے سلسلے میں تمام سفری انتظامات پاک فوج کی جانب سے کیے گئے اور آرمی چیف کا دفتر ان کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔نصراللہ نے بتایا کہ وہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کے بھی شکرگزار ہیں، جنہوں نے ان کے اہلخانہ کے ویزوں کے اجرا میں ذاتی دلچسپی لی۔انہوں نے کہاکہ اپنے خاندان سے 9 سال بعد ملنا میرے لیے ایک خوب کے پورے ہونا جیسا ہے، مجھے گذشتہ ہفتے تک اس بات کی امید بھی نہیں تھی کہ میں اپنے خاندان والوں سے مل پاؤں گا تاہم معجزے ایسے ہی ہوتے ہیں۔دوسری جانب نصر اللہ کی اہلیہ نے بھی ملاقات ممکن بنانے پر برطانوی ہائی کمیشن، پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…