اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی تقریب جمعرات کو ہو گی،وزیراعظم عمران خان اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ڈالر اکاؤنٹ رکھنے والے سمندر پار پاکستانی سرٹیفیکیٹ کی خریداری کر سکیں گے ۔سرٹیفکیٹ کی خریداری پر کم از کم سرمایہ کاری کی حد 5 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے،پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ تین اور پانچ سالہ مدت کیلئے جاری کیے جائیں گے،3 سالہ مدت سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 6 اعشاریہ 25 فیصد رکھی گئی ہے،5 سالہ مدت سرٹیفیکیٹ کیلئے شرح منافع 6 اعشاریہ 75 فیصد رکھی گئی ہے۔