اسلام آباد(اے این این)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سویلین ادارے بیرونی مداخلت کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔
ہفتہ کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹیڈیز کی جانب سے قومی مکالمہ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔فرحت اللہ بابرنے کہا کہ سویلین ادارے بیرونی مداخلت کے باعث دبا ؤکا شکار ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آگے بڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اعلی سویلین اور عسکری قیادت کے درمیان مکالمہ ہو۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ ہم میں بھی اور اسٹیبلشمنٹ میں بھی کمزوریاں اور کوتاہیاں ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ صوبوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔امجدشعیب نے کہاکہ کوئی اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ نہیں چاہتا۔امجدشعیب نے کہاکہ فوج اپنے ریٹائرڈ لوگوں کا خیال کرتے ہوئے کاروباری ادارے بناتی ہے تو اس میں کیا برا ہے۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ ہوں اور جانتا ہوں کہ اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔تقریب سے خطاب پرویز ہود بھائی نے بھی خطاب کیا۔