ٹوکیو(نیوزڈیسک) جاپانی عوام کے رنگ ہی نرالے ہیں۔ ایک تازہ نیلامی میں دو خربوزے 12 ہزار چار سو ڈالرز میں فروخت ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اعلیٰ قسم کے خربوزوں کا یہ جوڑا جاپان کے شمالی علاقے ہکائیڈو کی ساپورو سینٹرل ہول سیل مارکیٹ میں نیلام ہوا۔ اس سالانہ نیلامی میں 12 ہزار چار سو ڈالرز کی سب سے بڑی بولی ایک مقامی ہول سیل ڈیلر نے لگائی تھی۔ خربوزوں کی اس جوڑی کے لئے دی جانے والی یہ رقم اتنی بڑی ہے کہ اس میں جاپان میں ایک نئی کار خریدی جا سکتی ہے۔ واضع رہے کہ جاپان میں خربوزے وقار اور مرتبے کی علامت تصور کئے جاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جاپان میں دیگر پھل بھی بہت مہنگے بکتے ہیں۔ جاپان میں آپ کو ایک سیب کے لئے تین ڈالر سے زیادہ رقم بھی ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں