ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کیساتھ گھروں سے باہرنہ نکلیں ،ریاست مدینہ کی پیروی کے دعویداربتائیں سانحہ ساہیوال کاذمے دارکون ہے؟‎

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ میں تبدیل کردیا۔سانحہ ساہیوال پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کیساتھ گھروں سے باہرنہ نکلیں۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ پیغام ہے،نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کیساتھ گھروں سے باہرنہ نکلیں۔انہو ں نے کہا کہ بچوں کے

سامنے والدین کاقتل گڈگورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتا ہوگئی ریاست مدینہ کی پیروی کے دعویدارآج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کاذمے دارکون ہے؟ عمران نیازی سرکارکی تحقیقات پرکسی کواعتمادنہیں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ایس ایس پیزاورآئی جیزکوتبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا،ٹوئٹروالی سرکاردروغ گوئی اورمخالفین پرالزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی،نیاپاکستان کے نام پرملک میں جنگل کاقانون لاگوکردیاگیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…