پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرت کی خاطر نشے میں دھت 21 سالہ امریکی شہری نے کروز شپ کے 11 ویں فلور سے چھلانگ لگادی، خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 21 سالہ امریکی شہری نے دیو نہ صرف کروز شپ کے 11 ویں فلور سے

بغیر کسی حفاظتی جیکٹ پہنے چھلانگ لگائی بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کردی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری نے دیو کا تعلق امریکی ریاست وین کوور سے ہے، فرم رائل کیری بئن کی جانب سے امریکی شہری پر کروز شپ میں آنے پر تاحیات پابندی لگادی گئی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان رائل کیری بئن نے ٹیلی گراف یوکے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری کی جانب سے نہایت ہی غلط اقدام اُٹھایا گیا ہے، امریکی شہری اور اس کے ساتھ موجود دوستوں پر کروز شپ میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کروز شپ کا نام سیمپونی ہے اور اس میں 18 ڈیکس ہیں، شپ کی ہائٹ 238 فٹ اور اس میں 5518 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ دوسری جانب انسٹا گرام پوسٹ میں موجود کمنٹس سے یہ پتا چلتا ہے کہ مذکورہ شخص کو ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے سمندر سے نکالا گیا اور اس کے ساتھیوں کو کروز شپ سے دھکے دے کر نکال دیا گیا پھر انہیں وہاں سے اپنے گھر خود ہی جانا پڑا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…