ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا اور شمالی کوریا مذاکرات میں مزید تاخیر نہ کریں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوٹیرس نے امریکا اور شمالی کوریا پر مذاکرات جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے اورکہاہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے سلسلے میں ہونے والے مذاکرات میں مزید تاخیر مناسب نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات کی ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا بیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کر کے کے سلسلے میں سنجیدہ مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کامیاب بنانے کی ضمانت فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز شمالی کوریا کے مندوب نے وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تھی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار کرنا اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو رول بیک کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…