خیبر پختونخواہ کے ضلع ملاکنڈ کے صدر مقام بٹ خیلہ سے پینتالیس کلومیٹر کی مسافت پر پہاڑی علاقے آگرا نارنجئی کے باہمت لیکن ناخواندہ لعل شریف نے ستائیس اپریل 1992ءمیں تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کو محسو س کرتے ہوئے اپنی خاندانی زمین پر بچوں کے لئے سکول بنوایا۔ لعل شریف نے اپنی پہاڑی زمین سے خود ہی سنگلاخ چٹانیں توڑ کر زمین کی سطح ہموار کی اور پھر درختوں کی شاخوں کو توڑ کر بچوں کے لئے چھت کا انتظام کیا۔ بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کے لیے لوگوں کو ترغیب بھی دی اور ایک معلم کا بندوبست کیا۔لعل شریف کا کہنا تھاکہ وہ خود بھی ناخواندہ ہے،




















































