جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

2019 تین کیمروں والے پہلے آئی فون کا سال

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل 3 کیمروں والا پہلا آئی فون 2019 میں متعارف کرائے گی۔ یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز پیش کرے گی جن میں سے ایک آئی فون ایکس آر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا جس میں ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر 2 آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے۔

جیسے 2018 میں آئی فون ایکس ایس (10 ایس) اور ایکس ایس میکس (10 ایس میکس) کی شکل میں دیکھنے میں آئے۔ مگر اس بار میکس ماڈل میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمرے دے گی جبکہ ایکس آر اور ایکس ایس کے اپ ڈیٹ ماڈل میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیکھنے میں آئے گا۔ خیال رہے کہ 2018 سے اسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ کیمروں کو دینے کا رجحان زور پکڑ چکا ہے۔ سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 کے ایک ماڈل میں مجموعی طور پر 6 کیمرے (4 بیک پر اور 2 فرنٹ پر) دیئے جانے کی افواہیں گردش میں ہیں، جبکہ اسی کمپنی نے دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون بھی متعارف کرایا۔ دیگر کمپنیاں تین بیک کیمروں والے متعدد فونزپیش کرچکی ہیں اور اب ایپل ان کے نقش قدل پر چلن والی ہے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایپل رواں سال کے آئی فونز میں سے چند فیچرز کو نکالنے کا سوچ رہی ہے تاکہ اس کی لاگت کم کی جاسکے۔ ان میں سے ایک فیچر ممکنہ طور پر تھری ڈی ٹچ ہوگا جو کہ آئی فون ایکس آر میں پہلے ہی موجود نہیں۔ خیال رہے کہ 2018 کے آئی فونز کی فروخت ایپل کے توقعات سے کم رہی اور وہ ان کی پروڈکشن کم کرنے پر مجبور ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…