جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

دنیا گھومنے کا شوق، خاتون نے نوکری چھوڑی اور گھر بیچ دیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خاتون نے اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ دنیا بھر کی سیاحت کے لیے اپنا گھر فروخت کردیا اور ملازمت چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ خاتون گیلیان مک روبی نے گزشتہ دو برس قبل اپنی 2 بیٹیوں اور شوہر کے ہمراہ دنیا گھومنے کا پلان بنایا اور اپنا گھر 1 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کردیا۔ خاتون نے اپنا بڑا گھر فروخت کر کے گزر بسر کے لیے چھوٹا سا فلیٹ خریدا۔

اور اپنے سفر کا آغاز کیا۔ گیلیان نے بوسنیا، آئس لینڈ، پرتگال، کروشیاء سمیت دیگر ممالک کا سفر رواں سال کے آغاز پر شروع کیا، وہ اپنا دورہ مکمل کر کے اکتوبر 2019 میں واپس برطانیہ پہنچیں گی۔ گیلیان نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ عالیشان ہوٹلز میں قیام کریں گی جبکہ کھانے پینے میں بھی ہاتھ کھلا رکھیں گی تاکہ اس دورے کو زندگی بھر یاد رکھ سکیں۔ گیلیان کا کہنا تھا کہ وہ عام بسوں وغیرہ میں سفر کریں گی تاکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں زیادہ اخراجات نہ ہوں البتہ پہننے اور اوڑھنے میں کسی قسم کی کوئی کثر نہیں چھوڑیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آئندہ سال ہم سب امریکا، میکسیکو اور بیلیز جائیں گے۔ خاتون نے والدین کو مشورہ بھی دیا کہ وہ عام بسوں میں سفر کرنے سے پہلے اپنے بچوں کو ذہنی طور پر تیار کریں اور انہیں پہلے ہی آگاہ کردیں کہ اس دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مختلف ممالک کی سیاحت کے لیے جانے والی فیملی کے افراد رات کو سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں اور وہ اندھیرا ہونے سے قبل اپنے ہوٹل میں واپس آجاتے ہیں تاکہ کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہ سکیں۔ گیلیان کا کہنا تھا کہ وہ اس ٹوور کے دوران بچوں کو سماجی مسائل، تاریخ اور مختلف زبانوں کے بارے میں بھی آگاہی دیں گی تاکہ اُن کے علم میں اضافہ ہوسکے۔ اُن کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کے لیے اس طرح کے اقدامات بہت اچھے ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعے ہی اُن کے ذہنوں میں ہر بات کو آگاہی دی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…