اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

نئی دہلی : درندہ صفت بیٹے نے ماں کو قتل کرکے خون پی لیا

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں درندہ صفت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کرکے اس کا خون پی لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا کے گاؤں راما چکر کے رہائشی 25 سالہ دلیپ یادیو نامی شخص نے سفاکی و درندگی کا

مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 50 سالہ ماں سماریا کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلیپ یادیو اپنی ماں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد تین دن تک اس کا خون پیتا رہا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پڑوس میں مقیم خاتون نے یہ درد ناک منظر دیکھا تو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تاہم جب تک پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ملزم دلیپ فرار ہوچکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تانترک کا پجاری اور کالا علم سیکھ رہا تھا اور شیطانی قوت کے حصول کےلیے اپنے ماں کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے جبکہ مقتولہ کی لاش کے کچھ ٹکڑے کمرے کے ایک کونے میں کوئلوں کے ساتھ جھلسی ہوئی حالت میں بھی ملے تھے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے جھلسے ہوئے انسانی اعضاء کو طبی معائنے کےلیے فرانزک لیب بھیج دیا ہے جبکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلیپ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزم کے گھر سے کالے جادو کی کتاب بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم دلیپ اپنی والدہ کو اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔ خیال رہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ 30 دسمبر 2018 کو راما چکر گاؤں میں پیش آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…