جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان سے ولی عہد شیخ محمدبن زید کی ملاقات ٗ اربوں ڈالرز کے معاہدے ،کیا کچھ طے پایا؟فواد چودھری کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یو اے ای 3 بلین ڈالر کاپہلے اعلان کرچکا ہے ٗولی عہد کے دورے پرآئل ریفائنریز پر بات فائنل ہوئی ہے ٗ باقی معاملات پر بھی بات چیت فائنل ہوگئی ہے ٗمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔

سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ٗولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ وہ پچاس سال پہلے اپنے والد کے ساتھ پہلی بار پاکستان آئے تھے اور 1985تک پاکستان آتے رہے ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ اور کھڑا ہوا ٗ ولی عہدنے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قریبی تعلقات ہیں اور ولی عہد کے دورے سے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہونگے ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے پہلے ہی معاشی پیکج دے دیا ہے ٗتین بلین ڈالر کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے ٗولی عہد کے دورے کے موقع پر آئل ریفائنری کی سرمایہ کاری پر بات چیت فائنل ہوئی ہے اورباقی معاملا ت پر بات چیت تقریباً فائنل ہوگئی ہے ۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ یو اے ای 3 بلین ڈالر کاپہلے اعلان کرچکا ہے ٗولی عہد کے دورے پرآئل ریفائنریز پر بات فائنل ہوئی ہے ٗ باقی معاملات پر بھی بات چیت فائنل ہوگئی ہے ٗمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد زید بن النہیان کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…