(آئی پی ایل) کے آٹھویں سیزن میں سب سے مہنگے اور کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے یوراج، دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز ان کی ٹیموں کو لاکھوں روپے کا پڑا ہے۔یہی نہیں فاسٹ بولر ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے میں ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو نیلامی میں ساڑھے دس کروڑ میں خریدا گیا تھا۔کارتک کے لیے آئی پی ایل کا یہ سیزن سپر فلاپ رہا۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کارتک 14 میچوں میں 11.66 کی اوسط سے صرف 105 رنز ہی بنا سکے۔ اس طرح ان کی ٹیم کے لیے کارتک کے ہر رنز کی لاگت تقریباً 10 لاکھ روپے رہی۔ کارتک ایک بار بھی نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکے۔آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے بیٹسمن یوراج سنگھ کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے 16 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ان کی ٹیم کی کارکردگی تو خراب رہی رہی لیکن یوراج سنگھ کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔




















































