صحرائے صحارا جسے صحرائے اعظم بھی کہا جاتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ نو لاکھ مربع کلومیٹر ہے جو امریکا کے کُل رقبے کے تقریباً برابر ہے۔ صحرائے اعظم شمالی افریقہ میں واقع ہے۔ اس کے مغرب میں بحرِاوقیانوس، شمال میں کوہ اطلس اور بحیرۂ روم، مشرق میں بحیرۂ احمر اور مصر اور جنوب میں دریائے نائجر کی وادی اور سوڈان واقع ہیں۔ صحرائے صحارا دنیا کے چند بنجر ترین اور آبادی کے اعتبار سے انتہائی ناموزوں خطوں میں سے ایک ہے۔ اس کی ویران سطح مرتفع، چٹانیں، ریت کے طوفان نے براعظم افریقا کا ایک تہائی علاقہ ڈھانپ رکھا ہے۔ یہاں بارش برائے نام ہوتی ہے۔ سبزہ نہ ہونے کے برابر ہے، چناں چہ صحرائی نباتات اور جانوروں کی صورت میں زندگی کا وجود بھی خال خال ہی نظر آتا ہے۔ دوسری جانب، بحرِ اوقیانوس کے پار دنیا کا سب سے بڑا بارانی جنگل ہے جو امیزون کا جنگل کہلاتا ہے۔ اس جنگل میں زندگی کی بے شمار شکلیں نظر آتی ہیں۔ یہاں نباتات اور حیوانات کی ہزاروں اقسام پائی جاتی ہیں۔ صحرائے صحارا اور امیزون کا گھنا جنگل ماحولیاتی اور جغرافیائی اعتبار سے یکسر مختلف ہیں، لیکن کیا ان خطوں کا ایک دوسرے سے کوئی گہرا تعلق بھی ہے؟ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ دونوں خطے دس ہزار میل لمبے



















































