لمبے بال خواتین کی خوبصورتی کا ایک بنیادی عنصر سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تمام خواتین کی واضح اکثریت اپنے بالوں کو بڑھانا چاہتی ہے اور اس کیلئے مختلف تیل اور جڑی بوٹیاں اور ٹوٹکے استعمال کرتی ہے۔ خدا کی قدرت ہے کہ چین میں ایک ایسا گاؤں واقع ہے جہاں کی تمام خواتین کے بال بہت ہی لمبے ہیں۔ اس گاؤں کا نام گولین ہے اور یہ ہان گولو کی ریاست میں واقع ہے۔ اس میں 82 گھر ہیں اور ہر گھر کی خاتون کے بال اس کی کمر سے ہوتے ہوئے اس کے ٹخنوں کو چھوتے ہیں۔ اس وجہ سے اس گاؤں کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے اور گولین کو اپنے لمبے بالوں والی خواتین کا گائوں کہا جانے لگا ہے۔




















































