واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیے گئے ایک سابق امریکی فوجی کو فوری طور پر رہا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برازیل کے دورے کے دوران کہا کہ ماسکو کو اس سابق امریکی
میرین کو جلد از جلد رہا کر دینا چاہیے۔ پومپیو نے یہ بھی کہا کہ ماسکو حکومت وضاحت کرے کہ اس امریکی شہری کو حال ہی میں ماسکو میں کیوں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس امریکی سفارتی نمائندوں کو پال وِہیلن نامی اس امریکی شہری تک بلاتاخیر رسائی فراہم کر دے گا۔