اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آج کی دھماکہ خیز خبر، گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے، اور کون کون گواہی دیگا؟ نام سامنے آگئے

datetime 1  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں نیب کے گواہ بن گئے نیب نے سابق چیرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید، عارف مجید بٹ، اسرار سعید سمیت 29 گواہوں کو سابق وزیر اعلی کے خلاف گواہی کے لیے تیار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،

فواد حسن فواد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 29 گواہان پر مشتمل لسٹ تیار کرلی ہے۔ نیب کے گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ، بیوروکریٹس اور نیب کے اپنے افسر بھی شامل ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا نام نیب کے گواہوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے علاوہ سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید اور ایل ڈ ی اے کے چیف انجینئر عارف مجید بٹ نیب کے وعدہ معاف گواہ ہوں گے، دونوں افسر پہلے ہی جوڈیشل مجسریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، جس میں انہوں نے سابق وزیراعلی شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔سابق چیف ایگزیکٹیو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف، سابق چئیرمین پی ایل ڈی سی شیخ علاو الدین کے نام بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، نیب نے اپنے 6 افسروں کو بھی بطور سرکاری گواہ کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گواہوں کی فہرست میں ان کے نام شامل کیے ہیں۔نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول تین جنوری کو ملزموں کو فراہم کر دی جائیں گینیب نے اپنے 6 افسروں کو بھی بطور سرکاری گواہ کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گواہوں کی فہرست میں ان کے نام شامل کیے ہیں۔نیب کے مطابق شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول تین جنوری کو ملزموں کو فراہم کر دی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہو گا، نیب نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ 29 گواہوں میں سے پہلے کس کے بیان ریکارڈ کروائین جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…