نیب کو بڑا جھٹکا،العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے بعد نواز شریف نے بڑا سرپرائز دیدیا

1  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ٗسابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکر دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ العزیزیہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس

میں سزا کے خلاف اپیل تیار کرلی اور منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ۔ اپیل میں کہا گیاکہ احتساب عدالت کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے ٗ فیصلہ خلاف قانون ہے اسلام آباد ہائی کورٹ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔ اپیل میں کہاگیا کہ اپیل کے فیصلے تک ضمانت پر رہا کیا جائے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بینچ نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ٗ انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا گیا تھا۔نیب آرڈیننس کے تحت فیصلے کی تاریخ کے بعد سزا پانے والے شخص کو 10 روز میں اپیل دائر کرنا ہوتی ہے۔العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس سعودی عرب میں 2001 میں جلاوطنی کے دوران نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے قائم کی جس کے بعد 2005 میں ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی قائم کی گئی۔نیب نے اپنے ریفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ اسٹیل ملز کے قیام اور ہل میٹل کمپنی کے اصل مالک نواز شریف تھے جب کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نواز شریف نے ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کمپنی سے بطور گفٹ 97 فیصد فوائد حاصل کیے۔احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے،

لہٰذا انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 21 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔نیب آرڈیننس کے تحت فیصلے کی تاریخ کے بعد 10 روز میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…