لاہور (نیوز ڈیسک) معروف ماہر علم نجوم آغاز بہشتی نے کہا ہے کہ مریم نواز مئی 2019 میں جیل جائیں گی ۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف مئی 2019 میں جیل جائیں گی ۔ بلاول بھٹو کو بھی 2019 میں جیل ہو گی
مگر وہ جلد باہر آجائیں گے ۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا کہ مریم نواز جیل جائیں گی لیکن جلد باہر آجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 بلاول بھٹو کے لئے کوئی خاص تبدیلی نہیں لائے گا ۔ اے ایس چوہدری نے کہا کہ 2019 میں بلاول بھٹو زرداری کو بڑے جھٹکے لگیں گے ۔



















































