اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

چین اور پاکستان نے سی پیک کے اگلے مرحلے پر عمل کیلئے طویل،درمیانی اور مختصر مدتی منصوبہ تیار کرلیا،دستخط بھی ہوگئے،چینی سفارتی ذرائع کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 31  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین اور پاکستان نے مشترکہ طور پر2030تک ایک طویل المعیاد تعاون میکنزم تشکیل دیدیا ہے۔جس کا مقصد اقتصادی راہداری نیٹ ورک کے تحت سماجی و اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانا ہے۔اس سلسلے میں دونوں ممالک اپنی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی رائے لینے کے بعد پہلے ہی رسمی دستاویزات پر دستخط کر چکے ہیں۔ چینی سفارتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے سی پیک کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد کیلئے میکرو رہنمائی فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔

تاکہ مستقبل میں عمل درآمد کے دوران دونوں پارٹیوں میں حالات کے مطابق گنجائش اور اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔طویل المعیاد منصوبے کے تحت سی پیک کے اگلے مرحلے کیلئے ڈیزائن اور منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔جس کے مطابق رابطے،توانائی،تجارت،صنعتی پارک،زراعت،غربت میں کمی،سیاحت،عوام کے طرز زندگی اور مالیات کے شعبوں میں کام کیا جائیگا۔یہ منصوبہ2030تک مؤثر رہیگا جبکہ قلیل المعیاد منصوبے2020 تک اور درمیانی معیاد کے منصوبے2025تک جاری رہیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق گذشتہ5سال کے دوران سی پیک کے تحت11منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ11زیر تعمیر ہیں۔ان22منصوبوں پر کل سرمایہ کاری تقریباً18.9ارب امریکی ڈالر ہے جبکہ مزید20منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔بی آر آئی کا بڑا منصوبہ ہونے کے حوالے سے سی پیک ایک اہم جامع منصوبہ ہے۔جو چین اور پاکستان کیلئے عظیم سیاسی،اقتصادی اور سماجی اہمیت کا حامل ہے۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کی وفاقی اور ہر صوبائی حکومتوں نے صنعتی ترقی اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کو اہمیت دی ہے۔دونوں طرف سے ان منصوبوں پر مشترکہ کوشش کیساتھ پیش رفت جاری ہے۔دونوں ممالک رکشئی اقتصادی زون پر عمل درآمد کیلئے تفصیلات پر مذاکرات کر رہے ہیں۔جس کا افتتاح2019کی پہلی سہ ماہی میں ہو گا۔جے سی سی کے8ویں اجلاس بیجنگ کے دوران دونوں ممالک میں صنعتی تعاون بارے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کئے گئے جو کہ اس سلسلے میں تعاون کو مزید آسان بنا دیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…