منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائیرپورٹ پہنچ گئے ،بورڈنگ پاس کیسے حاصل کیا؟دیکھ کر عوام دنگ رہ گئے ،سیلفیاں بھی بنا ڈالیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر روانگی کے لیے بغیر پروٹوکول ائرپورٹ پہنچے،عام مسافروں کے ساتھ قطار میں لگ کر بورڈنگ پاس حاصل کیا، وزیر خارجہ کے قطار میں کھڑے ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر روانگی کے لیے بغیر پروٹوکول نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔

جہاں انہوں نے بورڈنگ پاس حاصل کرنے کے لیے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ پاس حاصل کیا۔شاہ محمود قریشی کے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمران اگر اپنے شاہی خرچے ختم کر دیں اور عام عوام کے درمیان رہیں تو اس ملک میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر خارجہ ائرپورٹ پر عوامی انداز میں تمام مراحل سے گزرے۔دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ قطر کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت افغانی مفاہمتی عمل میں قطری قیادت کو اعتماد میں لینا ہے،خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اتوار کو قطر روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ قطر کا مقصد دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت افغانی مفاہمتی عمل میں قطری قیادت کو اعتماد میں لینا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے قطری سرمایہ کار بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب کہ خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ روابط کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…