ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اومنی گروپ اور دیگر نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی کیسے ملی،دلچسپ دستاویزی حقائق سامنے آگئے،کس نے فائدہ حاصل کیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)اومنی گروپ اور دیگر نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی کیسے ملی،دلچسپ دستاویزحقائق سامنے آگئے۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے نجی پاور پلانٹس کوسبسڈی دینے کی قرارداداسمبلی میں پیش کی تھی ۔دستاویز کے مطابق پیپلزپارٹی کے کسی رکن نے اومنی گروپ ودیگر پاورپلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد پیش کرنے سے انکار کیا تھا۔

کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد 16مئی 2017کو سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی تھی۔اس وقت وزیراطلاعات سیدناصرحسین شاہ سے اسمبلی میں ون آن ملاقات کے بعد خرم شیر زمان نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد پیش کی تھی۔خرم شیر زمان کی اومنی گروپ،دیگر پاور پلانٹس کو سبسڈی دلانے کی قرارداد کے لیے کیا کوئی ڈیل ہوئی تھی؟؟۔نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کی قرارداد کا ڈرافٹ بھی خرم شیرزمان نے تیار کرکے دیاتھا۔خرم شیزمان کی قرارداد کے بعد سندھ حکومت نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کے لیے ایکٹ اسمبلی میں پیش کیا۔سندھ اسمبلی نے 3جولائی 2017کو نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کا بل منظورکیا۔14جولائی 2017کواس وقت کے گورنر محمد زبیر نے اومنی گروپ ،دیگر کے پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کے بل کی مخالفت کی۔گورنر کے اعتراضات کے بعد کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کا بل دوبارہ سندھ اسمبلی سے 24جولائی 2017کو منظورکرایاگیا۔پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کسی مرحلے پر اومنی گروپ،دیگر کے نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دینے کی مخالفت نہیں کی۔قرارداد سے لیکر بل کی منظوری تک خرم شیرزمان نے کیپٹیو پاور پلانٹس کو سبسڈی کے معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی۔کیا اومنی گروپ اور دیگر کے نجی پاور پلانٹس کو سبسڈی دلانے کے لیے ۔خرم شیرزمان کو کوئی فائدہ ملا؟؟؟۔پیپلزپارٹی کے کسی رکن نے نجی پاور پلانٹس کی سبسڈی کے لیے قرارداد پیش کیوں نہیں کی،اہم سوال حل طلب ہے

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…