بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی حوالے کرنے سے متعلق خبروں کے بعدحکومت نے بڑا اعلان کردیا 

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور طالبان کے مل بیٹھنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے ٗتوقع ہے بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہوگا ٗ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ٗ طاقت کے استعمال سے کشمیرکی صورتحال مزیدبگڑسکتی ہے ٗشکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ٗ

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خوش آئند ہے کہ طالبان امریکہ نے مل بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے ٗتوقع ہے کہ بات مزید آگے بڑھے گی اور امن قائم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کچھ قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے ٗطاقت کے استعمال سے کشمیری صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خط لکھا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بے خبر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ شکیل آفریدی کے بدلے میں عافیہ صدیقی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے سیاست سے بالاتر ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے پر اتفاق رائے کے قیام قائم کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن سے ملک کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میگا کرپشن پر قابو پانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اربوں روپے کی ملک سے باہر منتقلی کو روکنے کیلئے کام جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تین ماہ میں موثر سفارتکاری سے سعودی عرب تعلقات میں بہتری لائے ٗان سے بارہ ارب ڈالر کا پیکچ لیا ٗیو اے ای کے ساتھ بھی معاملات میں بہتری لائے۔انہوں نے کہاکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں وہاں کے ولی عہد پاکستان آئیں گے ٗفروری میں سعودی عرب کے ولی عہد بھی آئیں گے ٗملائشیا کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں ٗعنقریب آپ کو پتا چل جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ باتیں نہیں عملی اقدامات اٹھائے ہیں ٗآئی ایم ایف بھی اب لچک دکھا رہا ہے ٗ ہم لوگوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا ٗستائیس اور اٹھائیس تاریخ کو گیارہ ممالک کے سفیروں کو دعوت دی ہے۔27 ٗ 28 کو یہ کانفرنس ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کرپشن چھوٹی ہو یا بڑی، سب کو روکنا ہے،فی الحال میگا کرپشن کو روکا جا رہا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو عدالتوں اور جے آئی ٹی میں بھرپور موقع دیاگیا،جج اور عدلیہ آزاد ہے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…