جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور اسلامی بینکوں کا 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت اور اسلامی بینکوں نے آئندہ ماہ جنوری میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی وجہ سے رقم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 200 ارب روپے کے پاکستان مشارقہ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر

کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی اراکین اور مختلف اسلامک بینکوں کے نمائندوں کے درمیان بانڈ کو متعارف کرائے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ’غیر قانونی طور پر باہر بھیجی گئی دولت واپس لانا اولین ترجیح ہوگی‘ اس اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب خان بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اسلامی بینکوں کے نمائندوں نے سکوک بانڈز کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے پیش رفت پر اجلاس کو آگاہ کیا کہ ’اس کے لیے تقریباً کام مکمل کیا جاچکا ہے، باقی چند معمولی رکاوٹیں ہیں جو جلد دور کرلی جائیں گی‘۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ بینک کنسورشیم اراکین نے حکومت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں ٹرانزیکشنز میں بینکوں کی شراکت پر رابطہ قائم کرنے کے لیے خصوصی ڈیسک تشکیل دینے کی گزارش کی۔ اسد عمر نے بینکوں کی جانب سے تعاون کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ اسلامک سکوک کو متعارف کرائے جانے کے لیے ہر طرح حمایت کی جائے گی۔ دونوں اطراف نے توانائی، پیٹرولیم، فنانس اور قانون کے شعبوں میں اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی معاونت سے بانڈ کو متعارف کرانے کے لیے میکانزم تیار کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں بینک کنسورشیئم کی قیادت میزان اسلامک بینک نے کی جس میں بینک اسلامک پاکستان، فیصل بینک، ایم سی بی اسلامک بینک، دبئی اسلامک بینک اور البرکۃ بینک کے نمائندے بھی شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…