منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

’’ڈیل مکمل ہوگئی‘‘ شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنائے جانے کے بعدتحریک انصاف کے ریاض فتیانہ بھی اہم عہدے پر بلامقابلہ منتخب

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ریاض فتیانہ قومی اسمبلی کی قانون و انصاف کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ قانون و انصاف کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ بلا مقابلہ منتخب کرنے پر تمام ارکان کا مشکور ہوں،آج عوام سستا انصاف چاہتے ہیں،پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے گا اورلوگوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے،

کوئی مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہونگے،یہ حکومت اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔جمعہ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا پہلا اجلاس سیکر ٹری کمیٹی کی زیر صدارت ہوا جس میں بھی چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کیا گیا اور تحریک انصاف کے ریاض فتیانہ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔چیئرمین منتخب ہو کر ریاض فتیانہ نے کہا کہ بلا مقابلہ منتخب کرنے پر تمام اراکین کا مشکور ہوں،آج عوام سستا انصاف چاہتے ہیں،کوئی مڈ ٹرم انتخابات نہیں ہونگے،یہ حکومت اور اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی،ہمیں لوگوں کی توقعات پر پورا اترنا ہے،کمیٹی قانون سازی کے عمل کوتیز کرے گی،پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے گا اورلوگوں کی بہتری کے لیے کام کریں گے ۔اپوزیشن لیڈر اور رکن کمیٹی شہباز شریف نے ریاض فتیانہ کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور آپ کا تعلق 1988 سے ہے ،بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر آپکو مبارکباد دیتا ہوں،ریاض فتیانہ سے امید ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،اچھی قانون سازی میں حکومت اور کمیٹی کا ساتھ دینگے،کمیٹی ارکان رانا ثنااللہ اور محمود بشیر ورک نے کہا کہ کمیٹی قانون سازی میں اہم کردار ادا کرے گی ، کمیٹی فعال کردار ادا کرے گی،ہمیں پارٹی لائن کو بالاتر رکھ کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا،اسمبلی میں اختلافات ہوتے ہیں،کمیٹی میں یکجا ہو کر ملک کے مفاد کے لیے چلنا ہے ،سعد رفیق پارلیمنٹ کے آئین وقانون کے اختیارکے باعث پارلیمنٹ میں موجودہیں،اپوزیشن عوام کے مفاد میں قانون سازی کے عمل میں حکومت سے تعاون کرے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…