جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چینی صدر کے استقبال پر پرویزخٹک کیوں نہ آئے،احسن اقبال نے وجہ بتادی

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا مغربی، وسطی اور مشرقی روٹ ہے ¾ دسمبر 2016ءمیں منصوبے کا مغربی روٹ بحال ہو جائے گا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دسمبر 2016ءمیں منصوبے کا مغربی روٹ بحال ہو جائے گا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی خواہش ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تینوں روٹس کا سٹرکچر موجود ہے اس پر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا مخلص دوست ہے جو ہمیں قرضہ نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ملک کے تمام حصوں میں اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے لگیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ میرے پاس 12، 13 ارب ڈالرز ہوتے تو سب سے پہلے دیامیر بھاشا ڈیم پر لگاتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے استقبال پر تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلایا تھا لیکن پرویز خٹک نے دھرنے کی وجہ سے انکار کر دیا۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکنامک ورکنگ زون ابھی نہیں بنا۔ پنجاب میں منصوبوں کا الزام بالکل غلط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگ مسلم لیگ (ن) سے حسد کرتے ہیں اس لئے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ فاٹا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف فاٹا کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج دینگے اور فاٹا کے احساس محرومی کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں ملک کے تمام حصوں کو شامل کیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…