جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

سٹیٹ بینک نے 50 روپے کا سکہ جاری کر دیا، اس سکے میں ایسی کیا بات ہے جسے دیکھ کر بہت سے لوگوں کو آگ لگ جائے گی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک نے پچاس روپے کا سکہ جاری کر دیا ہے، ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اس یادگاری سکے کا اجراء کیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سکے کا قطر تیس ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے،

سٹیٹ بینک نے 9 دسمبر ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے پچاس روپے مالیت کا سکہ جاری کیا ہے، یہ سکہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیا گیا، یہ سکہ تانبے اور نکل سے بنایا گیا ہے، اس سکے میں تانبے کا تناسب 75 فیصد اور نکل کا 25 فیصد ہے، سکے کے سامنے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا ہوا ہے، چاند ستارے کے نیچے 2018 لکھا ہوا ہے اور اس کے نیچے گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیاں ہیں اور چاند تارے کے اطراف میں پچاس اور روپیہ لکھا گیا ہے جبکہ سب سے اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے۔ پچاس روپے کے یادگاری سکے کے پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے اور نیچے کی طرف نو دسمبر لکھا گیا ہے، جبکہ پچھلے رخ پر ایسے الفاظ ہیں جنہیں جان کر بہت سے لوگوں کو آگ لگ جائے گی، پچھلے رخ کے وسط میں ہمارا ایمان، اور اس کے نیچے کرپشن فری پاکستان کندہ ہے۔  سٹیٹ بینک نے پچاس روپے کا سکہ جاری کر دیا ہے، ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر اس یادگاری سکے کا اجراء کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…