جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اردو رائج کیس ،سپریم کورٹ نے حکومت پر 10 ہزار جرمانہ کر دیا ، 2 دن میں جواب طلب

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے قومی زبان اردو کو قانون کے مطابق رائج کرنے کے حوالے سے جواب نہ دینے پر وفاقی حکومت پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ بنا رہی ہے اس لئے کم جرمانہ کیا ہے وفاقی حکومت دو دنوں میں جواب داخل کرائے جبکہ صوبوں کو صوبائی زبانوں کی ترویج اشاعت کے بارے میں جواب کیلئے دو جون تک مہلت دے دی ہے ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وفاقی حکومت کا اردو کے حوالے سے رویہ غیر سنجیدہ ہے 1973ءکا آئین بنانے والے نظریاتی اور بڑے لوگ تھے طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں مگر مفادات والوں نے ان کی زبان بندی کررکھی ہے ۔ ایوان اقتدار سنبھالنے والے صرف انگریزی جانتے ہیں 1971ءمیں بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا تب بھی وہاں سائن بورڈ بنگالی میں نہیں بنائے جاتے تھے ۔ انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کوکب اقبال ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور چاروں ایڈووکیٹ جنرل کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے وفاقی حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ جواب داخل نہیں کراسکے کیونکہ وفاقی حکومت اس وقت بجٹ بنانے میں مصروف ہے اس پر جسٹس جواد نے کہا کہ بجٹ عوام کے لیے ہوتا ہے اور یہ مقدمہ بھی عوام کے لیے ہے لہذا اس پر بھی توجہ دے دی جاتی تو کیا ہرج تھا ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو جرمانہ عائد کردیا ۔ صوبوں نے اس دوران جواب کے لئے مہلت مانگی درخواست گزار کوکب اقبال نے کہا کہ ہر کام میں انگریزی رکاوٹ ہے مقابلے کے امتحان میں سب سے بڑی رکاوٹ انگریزی بن کر رہ گئی ہے کیونکہ اسلامیات تک کا پرچہ انگریزی میں لیا جاتا ہے بعد ازاں عدالت نے حکم نامہ تحریر کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تاریخ پر صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا ان کے نمائندگان پیش ہوئے اور مہلت کی استدعا کی تاکہ وہ صوبوں میں وہاں کی قربانیوں کی ترویج کیلئے اقدامات بارے رپورٹ عدالت میں جمع کرواسکیں یہ ذمہ داری وفاق اور صوبوں دونوں پر ہے وفاق دو روز میں جبکہ صوبے دو جون تک رپورٹ جمع کروائیں بعد ازاں کیس کی سماعت دو جون تک ملتوی کردی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…