منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بہن ،بھائی کی خاطر خود کو بیچنے کےلئے تیار

datetime 20  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین کی خیرہ کن معاشی ترقی تو دنیا کی نظروں میں ہے لیکن آپ جان کر حیران ہوں گے کہ وہاں بھی ایسی غربت ہے کہ 25سالہ لڑکی نے بھائی کے علاج کے لیے رقم نہ ہونے پر خود کو فروخت کرنے کی ٹھان لیاور قیمت بھی کیا رکھی؟ صرف بھائی کا علاج۔مشرقی چین کے شہر جنان کی ایک مارکیٹ میں ان دنوں ایک لڑکی’ فین پنگ ‘ایک بورڈ لیے کھڑی نظر آتی ہے جس پر لکھا ہے کہ جو شخص میرے بھائی کے علاج پر اٹھنے والا خرچ دے گا میں اس کے ساتھ شادی کروں گی۔ فین پنگ کا بھائی ٹی بی کا مریض ہے جس کے علاج پر اب تک 1لاکھ 50ہزار یوان خرچ آ چکا ہے لیکن ان کے پاس ادا کرنے کے لیے رقم نہیں۔ فین کا کہنا ہے کہ میرا خاندان میرے بھائی کے علاج پر اپنی ساری جمع پونجی خرچ کر چکا ہے ، اب ہمارے پاس کچھ باقی نہیں بچا۔میرے والدین کی عمر 51برس ہے اور وہ کام نہیں کر سکتے،اس طرح ہمارا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ صوبے جنان میں 30یوان کرائے پر ایک ہوٹل میں رہ رہی ہوں جہاں میرے ساتھ کمرے میں ایک اور لڑکی بھی رہتی ہے، میں روز اپنا 100یوان میں خریدا گیا لباس پہن کر اس مارکیٹ میں کھڑی ہوجاتی ہوں تاکہ اپنے بھائی کے علاج کے لیے درکار رقم اکٹھی کر سکوں۔

مزید پڑھئے:چین ، ایسا میلہ جس میں چینی اپنے جسم کو ہی ۔۔۔۔۔۔۔

اس کا کہنا ہے کہ اسے اب تک 400سے زائد لوگوں کی طرف سے شادی کی پیشکش کی جا چکی ہے اور وہ یہاں کھڑے ہو کر 6000یوان چندہ اکٹھا کر چکی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…