منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج، بڑی پیشرفت سامنے آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) ممکنہ بیل آؤٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کے رویے میں لچک دکھائی دی ہے البتہ ایکسچینج ریٹ اور بجلی کی قیمت پرتنا ؤبرقرار ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

کیونکہ آئی ایم ایف اور پاکستان نے بجٹ خسارہ کے ہدف اور شرح سود کے حوالے سے اپنے اپنے موقف میں نرمی دکھائی ہے۔آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو جو نیا پروگرام ترتیب دے کر بھیجا ہے اس سے بہت جلد بیل آؤٹ پیکیج ملنے کی قوی امید پیدا ہو گئی ہے، جس پر پاکستان نے بھی میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا مسودہ ترتیب دینا شروع کر دیا ہے جو واشنگٹن بھجوایا جائیگا، مسودہ میں ان پالیسیوں کی تفصیل دی جا رہی ہے جن پر آئی ایم ایف کے سائے میں 2019 سے 2021 تک عمل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں مزید ایڈجسٹمنت پر تیار ہے اور ترقیاتی اخراجات پانچ سو ارب روپے سے کم رکھے گا جو گذشتہ مالی سال کے اصل اخراجات سے 30 فیصد کم ہوں گے، مالی سال 2018.19 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 4.5 فیصد ہو گا جبکہ ایف بی آر کا ہدف بڑھایا جاسکتا ہے۔پاکستان کوتوقع ہے نموشرح 4 فیصد رہے گی جبکہ افراط زر کی شرح 7 فیصد تک محدود رہے گی، معاہدہ کی صورت میں شرح سود مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…