سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام۔۔۔پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کب ہونیوالا ہے؟ اسد عمر نے قوم کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہونے جارہا ہے. وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیند ہمارے کورٹ میں ہے اور کابینہ سے مشورہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے اس پر اعلان ہوجائے گا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دوسرے لوگوں کے ذریعے پیغام پہنچ رہا ہے کہ جلدی کریں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کے عوام کرپٹ لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں اور مجھے صرف اس سے دلچسپی ہے کہ عوام کی بہتری کے لیے کون کام کررہا ہے. وزیر خزانہ نے کہا کہ جب بھی عوام سے ملتا ہوں تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو جیل میں کب ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ملک میں انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ جیب کاٹنے والے کو جیل ہو تو ملک لوٹنے والے کو بھی ہو۔. وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کونسا افسر کس کے قریب ہے، مجھے کام کرنے والے کی قدر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میں زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ بات کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں عمران خان کو سمجھائیں کرپشن کرپشن کی باتوں سے آگے بڑھیں جبکہ عوام کہتے ہیں کہ چوروں کو کب بند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔شرح تبادلہ کو جب مصنوعی طور پر برقرار رکھتے ہیں تو اس کے نتیجے میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہوتی ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے ہیں۔.

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…