مٹھی میں لوگوں کو چارپائیوں پرلٹا دیا گیا، ہم نکل گئے توکیمپ کواکھاڑ کر سامان ٹرک پرلادکرچلے گئے، جو پانی میں نے پیاخود سارا دن۔۔!!! چیف جسٹس کے دورہ تھر پر چونکا دینے والے انکشافات

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آ ئی این پی)چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دورہ تھرپر چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا مٹھی میں جاکر لوگوں کو چارپائیوں پرلٹا دیا گیا، ہم نکل گئے توکیمپ کواکھاڑکر سامان ٹرک پرلادکرچلے گئے، جو پانی میں نے وہاں پلانٹ سے پیاخود سارا دن پریشان رہا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے تھر کیس کی سماعت کی، سماعت میں چیف جسٹس نے دورہ تھر پر ریمارکس میں کہا مٹھی میں جاکر لوگوں کو چارپائیوں پرلٹا دیا گیا،ہم نکل گئے توکیمپ کواکھاڑکر سامان ٹرک پرلادکرچلے گئے، ایک دو دن کیلئے نرسز اور ملازمین کولایا گیا۔چیف جسٹس نے کہا اسپتال میں آٹھ سال سے ایکسرے مشین خراب ہے،آپریشن تھیٹر ہے لیکن ادویات اور سرجن نہیں، جو پانی میں نے وہاں پلانٹ سے پیا خود سارا دن پریشان رہا کہ یہ وہ پانی ہے جو لوگوں کو دیاجارہاہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ایک گھونٹ پانی بھی نہیں پیا۔جسٹس ثاقب نثار کا مزید ریمارکس میں کہنا تھا کہ گھروں کامنصوبہ دیکھ کر تعجب ہوا، زمین مفت ہے لوگوں کو پچاس لاکھ کے عوض گھر دیے جارہے ہیں، قوم کے پیسے لٹا رہے ہیں، جورقم خرچ ہورہی ہے وہ ہوشربا ہے۔چیف جسٹس نے کہا پاورفل منصوبہ ہے لیکن 2ارب ڈالرکی حکومتی گارنٹی دی گئی، ایک اسکول میں گیا جس میں نہ اسٹاف تھا نہ پینے کا پانی، مجھے تو یہ شرم آرہی تھی لڑکیوں کے اسکول میں واش روم نہیں،بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت27دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…