پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

’بھوت‘ سے شادی کرنے والی خاتون نے علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2018 |

ڈبلن (مانیٹرنگ ڈیسک) تین سو سال قبل مرنے والے بحری قزاق کے بھوت سے شادی کرنے والی آئرلینڈ کی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کی اپنے شوہر سے راہیں جدا ہوگئیں اور طلاق کا فیصلہ انہوں نے اپنی خوشی سے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی

45 سالہ امینڈا سپیرولارج نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مردوں کی بے وفائی کو دیکھتے ہوئے مجبورا ایک بھوت سے شادی کی۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ جس سے انہوں نے شادی کی یہ دراصل 300 سال قبل مرنے والےبحری قزاق کی روح تھی مگر اس شادی سے بھی امینڈا خوش نہ رہ سکیں اور انہوں نے طلاق لے لی۔ امریکی نشریاتی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے آئرشی خاتون کا کہنا تھا کہ ’ہیٹی سے تعلق رکھنے والا قزاق 17ویں صدی میں اپنے جرائم کی وجہ سے بہت مشہور تھا، اُسے سنگین جرائم کی پاداش میں سزائے موت دی گئی تھی مگر وہ بھوت بن کر گھومتا رہا اور اسی دوران ہماری ملاقات بھی ہوئی‘۔ خاتون کی شادی کو قانونی شکل دینے کے لیے پادری کی خدمات بھی حاصل کی گئیں جبکہ رسم کے لیے کشتی کو درمیان سمندر میں آئرلینڈ کے سمندری مقام پانیوں لے جایا گیا تھا جہاں لڑکی کے گھر والے اور پادری موجود تھے۔ امینڈا نے علیحدگی کے حوالے سے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر نے تنبیہ کی کہ میں آئندہ پراسرار چیزوں یا مخلوق کے ساتھ چھیڑ چھاٹ نہ کروں‘۔ خاتون نے دیگر لوگوں کو تنبیہ کی کہ آپ بھی پراسرار چیزوں کے ساتھ الجھنے سے گریز کریں بصورت دیگر میری طرح کے مسائل سے دوچار ہوجائیں گے۔ امینڈا نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ آنے والے وقتوں میں اپنی شادی اور تعلقات کے حوالے سے سب کو آگاہی دیں گی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امینڈا کی گزشتہ برس شادی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کیونکہ بھوت میری روح کا ساتھی اور کامل شریک حیات ہے‘۔ خاتون کا اپنے مبینہ خاوند کے بارے میں دعویٰ تھا کہ وہ ’پائریٹس آف کیریبین‘ کے کپٹن جیک اسپیرو کی طرح نظر آتا ہے، اُس کی رنگت اور بالوں کا رنگ بالکل سیاہ ہے‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…