جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیراعظم اور شیخ رشید کی پیش گوئی بالاخر پوری ہوگئی،کیا واقعی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری آخری الیکشن لڑ چکے ہیں اوران کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ؟انہوں نے اب کس بات کا فیصلہ کرنا ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔ کسی صاحب نے کسی صاحب کو دعوت دی آپ شام کو گھر تشریف لائیں جو دال ساگ پکا ہو گا مل کر کھائیں گے‘ وہ صاحب شام کو اپنے سات آٹھ سال کے بیٹے کو ساتھ لے کر (اس) کے گھر پہنچ گئے‘ میزبان نے واقعی دال اور ساگ پکایا ہوا تھا‘ (اس) نے یہ (ان)کے سامنے رکھ دیا‘ کھانا شروع ہوا تو بچے کیلئے ساگ اور دال کھانا مشکل ہو گیا چنانچہ (اس) نے ہاتھ کھینچ لیا‘ میزبان نے بچے کو کھانے پر مجبور کرنے کیلئے لاڈ سے کہا ’’کھالو‘ کھا لو

ورنہ میں تمہاری ٹانگیں توڑ دوں گا‘‘ بچہ یہ (سن) کر بھی کھانا کھانے کیلئے تیار نہ ہوا‘ بچے کے والد نے دال ساگ کی طرف اشارہ کیا اور کہا ’’بیٹا آپ ۔۔ان کی بات مان لو یہ جو کہتے ہیں وہ کرتے بھی ہیں‘‘ ہماری حکومت میں وزیراعظم اور شیخ رشید دو ایسی روحانی شخصیات موجود ہیں یہ جو ۔۔جو کچھ کہتی ہیں وہ کچھ دن بعد (ہو بہو) ہو جاتا ہے‘ آپ کو یاد ہو گا عمران خان اور شیخ رشید نے چند دن پہلے کہا تھا وہ ہی ہوا۔ آپ ۔۔ان دونوں کی سیاسی بصیرت دیکھ لیجئے‘ آج خواجہ برادران ہائی کورٹ لاہور سے گرفتار ہو گئے‘ حمزہ شہباز کو لاہور ائیر پورٹ سے ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا‘ ۔۔ان کا پاسپورٹ بھی ایف آئی اے نے ضبط کر لیا اور مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع ہو گئی‘ نیب نے بلاول بھٹو کو بھی 13 دسمبرکو طلب کر رکھا ہے‘ پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ محمود خان‘ سینئر وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز بھی17 اور 14 دسمبر کونیب کے سامنے پیش ہوں گے‘ یہ گرفتاریاں‘ یہ نوٹس اور یہ تفتیش وزیراعظم اور شیخ رشید کی سیاسی اور روحانی بصیرت کا کمال ہے‘ ۔۔ ان دونوں نے پہلے ہی فرما دیا تھا‘ اپوزیشن کو چاہیے یہ اب ماضی کو بھول جائے‘ جو ہونا تھا ہو گیا ‘۔۔انہیں۔۔اس پر زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہیے۔۔اسے حکومت میں شامل ایک اور روحانی شخصیت فواد چودھری کی ۔۔

اس پیشن گوئی پر پریشان ہو نا چاہیے کہ’’ نواز شریف اور زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے‘‘کیا واقعی میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری آخری الیکشن لڑ چکے ہیں‘ ۔۔ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے اور اب انہوں نے صرف یہ فیصلہ کرنا ہے ۔۔ان کی آخری زندگی گھر میں گزرے گی یا جیل میں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا اور کیا واقعی حکومت کے راستے میں اب کوئی اپوزیشن نہیں‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے ہمارے ساتھ رہیے گا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…