پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

’’بگ باس 12 ‘‘ شہرت پانے والی جوڑی کوشوسے نکال دیاگیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)رواں برس ستمبر میں بھارتی ٹی وی پر شروع ہونے والے متنازع ریئلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس 12‘‘ کا اختتام ابھی ہونا باقی ہے، تاہم اس شو میں شرکت کرکے سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی جوڑی اس شو سے باہر ہوگئی۔اس شو میں رواں برس ’جوڑی‘

کی تھیم رکھی گئی تھی،جس تحت کئی افراد جوڑوں کی صورت میں شامل ہوئے تھے اور ان جوڑوں میں 65 سالہ بھجن گلوکار انوپ جلوتا اور ان کی 28 سالہ شاگرد جیسلین میتھیو بھی شامل تھی۔انہوں نے پہلے ہی پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کے تعلقات ہیں اور دونوں شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔پہلے ہی پروگرام میں ایک عمر رسیدہ استاد اور اس کی کم عمر طالبہ کے تعلقات کی خبر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی تھی اور دونوں راتوں رات مشہور ہوگئے تھے۔تاہم بعد ازاں 29 اکتوبر کو اس جوڑی کے اہم رکن 65 سالہ انوپ جلوتا کو شو سے نکال دیا گیا تھا اور انہوں نے شو سے باہر آتے ہی اندر شو میں کہی گئی باتوں سے انکار کیا تھا۔انوپ جلوتا نے باہر آتے ہی کہا تھا کہ ان کا اور ان کی شاگردہ کا ایک دوسرے سے استاد اور طالب علم والا رشتہ ہے، ان کے آپس میں کوئی بھی جسمانی تعلقات نہیں۔انوپ جلوتا نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے بگ باس 12 میں جیسلین میتھو کی وجہ سے ہی شرکت کی، کیوں کہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی طالبہ کو شہرت ملے۔انوپ جلوتا کے مطابق ان کے اور جیسلین میتھیو کے درمیان جسمانی نہیں بلکہ میوزیکل ریلیشن ہیں، جو روحانی ہوتے ہیں۔اور اب ان کی جوڑی دار 28 سالہ جیسلین میتھیو کو بھی شو سے نکال دیا گیا اور انہوں نے بھی شو کے اندر کہی گئی باتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جیسلین میتھیو کا کہنا تھا کہ ان کے خود سے 37 سال بڑے استاد سے کوئی رومانوی تعلقات نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…