اسلام آباد (نیوز ڈیسک )جاپان میں تنہا نوجوانوں کی تنہائی دور کرنے کے لئے ایک خصوصی تکیہ تیار کرلیا گیا ہے جسے ایک گوری خاتون کی شکل میں تیار کیا گیا ہے اور اسے چھونے پر یہ مزے مزے کی باتیں کرتا ہے۔ اس تکیے کے موجد کا نام کوئچی کوچی مورا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تنہائی دور کرنے کے لئے اس تکیے سے اچھا ساتھی کوئی نہیں ہوسکتا۔تکیے کو زنانہ جسمانی ساخت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جس میں دھڑ اور چہرا شامل ہے اور اس کے مخصوص حصوں میں سینسر لگائے گئے ہیں جنہیں چھونے پر اس میں سے ہنسنے اور باتیں کرنے کی آوازیں آتی ہیں۔ اگر اس کو نرمی سے چھوا جائے تو یہ خوشی کا اظہار کرتا ہے لیکن سختی سے پیش آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کرتا ہے۔ ایٹا سوپو نامی یہ تکیہ 167 ڈالر (تقریباً 16700
پاکستانی روپے) میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا۔
مزید پڑھئے:چین : طالبہ نے یونیورسٹی پر مقدمہ کردیا