بیجنگ(آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحال زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے، انسانی حقوق سے متعلق چینی کارکنوں کو بنی نوع انسان کی ثقافت کے تنوع اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کے لیے مزید خدمات سرانجام دینی چاہیں۔
چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیہ کے اجرا کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں ایک مذاکرہ منعقد ہوا۔چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام اقوام عالم کے ساتھ مل کر مزید منصفانہ ، معقول اور اشتراکی انسانی حقوق کے عالمی نظام کو فروغ دینے پر تیارہیں تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تکمیل کی جائے اور دنیا کامستقبل مزید خوبصورت بنایا جائے۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ عوام کی خوشحال زندگی سب سے اہم انسانی حق ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے قیام سے ہی عوام کی خوشحالی اور بنی نوع انسان کی ترقی کو اپنا ہد ف مقرر کیا۔اور چین کی ترقی کا سب سے اہم اظہار چینی عوام کی زندگی کی بہتری ہے۔چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنی صورتحال سے مطابقت رکھنے والے انسانی حقوق کے راستے پر چل رہاہے ۔چین عوام کو مرکزی اہمیت دینے والے انسانی حقوق کے تصورات پر ثابت قدم رہا ہے۔چین میں زندہ رہنے اور ترقی کے حقوق کوبنیادی اور اولینانسانی حقوق کی حیثیت دی جاتی ہے۔معیشت ، سیاست، معاشرت ،ثقافت اور ماحول کے حوالے سے عوام کے حقوق کو ساتھ ساتھ بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شی نے حکم دیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق چینی کارکنوں کو بنی نوع انسان کی ثقافت کے تنوع اور عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کے لیے مزید خدمات سرانجام دینی چاہیں۔