پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکارہ قتل کے الزام میں گرفتار

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسام(این این آئی) بھارتی ٹی وی کی سنسکاری بہو کے نام سے مشہور اداکارہ دیبولینا بھاٹاچاریا کو بھارتی تاجر کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ کی سنسکاری بہو ’گوپی‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیبولینا بھاٹاچاریا کو آسام پولیس نے بھارتی تاجرراجیشور کیشوری لال اودانی کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

اداکارہ پر بھارتی تاجر کے قتل میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ اداکارہ دیبولینا کے ساتھ سابق بی جے پی رہنما سچن پاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیبولینا کو ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر کے پینٹ نگر پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے جہاں ان سے لگاتار پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ دیبولینا کا مقتول تاجر راجیشور کے قتل سے کیا لینا دینا ہے اس حوالے سے پولیس حکام نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، تاہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مزید خواتین کو بھی اسی کیس سے متعلق پوچھ تاچھ کیلئے سمن جاری کیے گئے ہیں۔57 سالہ ہیروں کے تاجر راجیشور کیشوری لال اودانی گزشتہ ماہ 28 نومبر سے لاپتہ تھے 29 نومبر کو ان کی بیٹی نے اپنے والد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی جس کے بعد ان کی تلاش شروع کی گئی بعد ازاں مقتول تاجر کی لاش 5 دسمبر کو مہاراشٹرا کے علاقے پنویل کے جنگلوں سے ملی تاہم ان کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تاجر کے فون ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ راجیشور نہ صرف مختلف کلبز میں جاتے تھے بلکہ ان کے کئی خواتین کے ساتھ تعلقات بھی تھے جن میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی خواتین بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…