پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’زیرو‘‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی شامل

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) فلم ’زیرو‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ بھی ایک گانا شامل ہے جو کہ گزشتہ سال فلمایا گیا تھا۔بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ کا مداحوں کو بے چینی سے انتظارہے کیونکہ اس میں اداکارشاہ رخ مختلف روپ میں نظرآئیں گے تاہم اب مداحوں کا انتظارمزید بڑھ گیا ہے جب سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فلم زیروکے ایک گانے میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کوبھی دیکھا جاسکے گا۔رپورٹس کے مطابق سری دیوی نے گزشتہ سال اکتوبرمیں شاہ رخ خان، کرشمہ کپوراورعالیہ بھٹ کے

ہمراہ ایک گانا ریکارڈ کرایا تھا جو اب شاہ رخ خان کی فلم زیرو کا حصہ بنے گا۔ اوریوں اس فلم کے ذریعے آنجہانی اداکارہ سری دیوی آخری بار بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اوریہ فلم 21 دسمبر 2018ء میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…