پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

فلم’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔ فلم میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے لہٰذا شائقین کے لیے پاکستانی لیجنڈ اداکار

سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جگہ نئے دور کے اداکاروں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا تاہم فلم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ بننے کے اعلان کے بعد اوریجنل ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کے ہدایت کار بلال لاشاری، پروڈیوسر اور فلم میں شامل اداکاروں کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔ فلم گزشتہ کافی عرصے سے تیار تھی لیکن قانونی نوٹس کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر ہورہی تھی لیکن اب بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فواد خان یادگار کردار مولاجٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم’مولاجٹ‘میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تو اعلان کردیا گیا ہے اب شائقین بے صبری سے فلم کے پہلے ٹیزر کا انتظار کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…