تہران(آئی این پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے بحال کردہ پابندیوں کو اقتصادی دہشت گردی کے مساوی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے دارالحکومت تہران میں افغانستان، چین، پاکستان اور ترکی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی غیر
قانونی اور نا انصافی پر مبنی پابندیوں نے باعزت ایرانی قوم کو دہشت گردی کی مانند متاثر کیا ہے۔ ان کے بقول دہشت گردی کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ افراتفری پھیلے اور دیگر ممالک متاثرہ ملک میں سرمایہ کاری سے خوف کھائیں۔ روحانی کی کوشش ہے کہ امریکی پابندیوں کے خلاف علاقائی سطح پر حمایت حاصل کی جائے۔