منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پومپیو قابل اور تیز طرارشخصیت ،ٹیلرسن سست اور کم عقل ،ٹرمپ

datetime 8  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو شان دار کام انجام دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ وہ پومپیو پر فخر محسوس کرتے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے پنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اس منصب کے حوالے سے مطلوب ذہنی صلاحیت سے عاری تھے۔ ٹرمپ کے مطابق ٹیلرسن “پتھر کی طرح گنگ” تھے، تاہم وہ ان سے جلد چھٹکارا نہیں پا سکے۔ امریکی صدر نے ٹیلرسن کو “جہنم کی مانند سست” قرار دیا۔ٹرمپ نے اپنی

ٹوئیٹ کے اختتام پر کہا کہ “ریاست میں ایک عظیم روح پائی جا رہی ہے!”.امریکی صدر کی یہ ٹوئیٹس ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹیلرسن کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں سامنے آئی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مارچ میں سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو برطرف کر کے ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو مقرر کر دیا تھا۔یاد رہے کہ ٹیلرسن کو اپنی برطرفی کا علم ٹرمپ کی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ہوا جس میں امریکی صدر نے بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دینے پر ٹیلرسن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…