اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایگزٹ کمپنی کی کرپشن کوبے نقاب کرنے والے امریکی اخبارکے رپورٹرڈیکلن والش کوپاکستانی وزارت داخلہ نے حکم پر2013ءمیں پاکستان چھوڑنے کاحکم دیتے ہوئے اس صحافی کو ملک چھوڑنے کاحکم دیاتھا۔وزارت داخلہ نے ڈیکلن والش کواس وقت پاکستان چھوڑنے کاحکم دیاتھاجب وہ پاکستان میں نیویارک ٹائمزکے لئے بطوربیوروچیف اسلام آباداپنے فرائض سرانجام دے رہاتھا۔میکلن والش کے مطابق وزارت داخلہ نے اس کوپاکستان چھوڑنے کے حکم میں تفصیلات نہیں بتائی تھیں ۔امریکی صحافی کے مطابق جب وہ گھرپرتھاتوسادہ کپڑوں میں ملبوس افرادنے اس کوایک لفافہ دیااورجب اس نے لفافے کوکھولاتواس کو72گھنٹے کے اندراندرپاکستان کوچھوڑنے کے احکامات تھے اورکہاگیاتھا۔ والش کاویزہ ختم ہوگیاہے اس لئے اس کوپاکستان چھوڑناپڑے گا،جب کہ والش پرالزامات تھے کہ وہ پاکستان کے بارے میں ایسی رپورٹنگ کررہاتھاجوکہ پاکستان کی مخالفت کے زمرے میں آتی تھی۔